شوبز

آزمائشیں کامیابی کا پیغام لاتی ہیں”۔۔۔ نیلم منیر بڑی پریشانی کا شکار

 اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش مشکلات کا نہیں بلکہ کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی کچھ سوچ رہی ہیں۔نیلم منیر نے اپنی اس پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔‘

بعض صارفین کا خیال ہے کہ نیلم منیر شاید کسی پریشانی کا شکار ہیں۔

Back to top button