شوبز

پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے پروگرام”ساڈے نال” کی مقبولیت میں اضافہ

پاکستان ٹیلی ویژن نیشنل پر لائیو شو "ساڈے نال” نے پنجابی وسیب رہتل اور رواج کو فروغ دینے میں اھم کردار ادا کرنا شروع کر دیا۔

پروگرام میں معروف اور ابھرتے لوک فنکاروں سے گپ شپ اور ان کے گائے گیت دو گھنٹے کی لائیوٹرانسمیشن وقت گذرنے کا احساس تک ھونے نہیں دیتے۔۔گنگ جوڑی چمٹا ۔ صوفی۔ عارفانہ اور فوک میوزک سے پروگرام "ساڈے نال” پنجاب کی ثقافت کا ترجمان بن گیا۔پروگرام ساڈے نال ھر منگل کو پی ٹی وی نیشنل پر رات ساڑھے 6 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک لائیو لاھور مرکز سے ٹیلی کاسٹ ھوتا ھے۔

پروگرام۔”ساڈے نال” کو شاھدنذیرخان تحریر کرتے ھیں میزبان کومل راجہ اور علی عثمان باجوہ ھوتے ھیں۔
پروگرام ساڈے نال کی پیشکش محمد الیاس چودھری کی ھے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر قیصر
شریف جبکہ معاونین میں عمر جاوید۔ اسد ضیاء اور انعم قیصر ھیں۔
اس بار پروگرام میں۔ ملکو۔ سیف علی لڈو اور ریشما پروین نے شرکت کی۔

Back to top button