شوبز

ماہ نور کی تھیٹر پر واپسی؛ نیا ڈرامہ کس شہر میں ہوگا؟

اداکارہ ماہ نور طویل وقفہ کے بعد تھیٹر پر واپس آرہی ہیں جن کا نیا ڈرامہ”ویلکم ماہ نور”   گوجرانوالہ کے کپیری تھیٹر میں شروع ہوگا۔

ماہ نور نے نجی وجوہات کی بنا پر تھیٹر سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن اب انہوں نے دوبارہ واپسی کا فیصلہ کیا ہے جن کا ڈرامہ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ڈرامے کے رائٹر وڈائریکٹر نعیم احمد ہیں جب کہ کاسٹ میں قیصر پیا اور اکرم اداس سمیت دیگر نامور فنکار بھی شامل ہیں۔

ماہ نور کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام شائقین کی بے حد مشکور ہیں جو ان کی واپسی کے منتظر تھے۔

Back to top button