شوبز

دیشا پٹانی نے فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل کرا دی

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پردیشا پٹانی نےفلم کی شوٹنگ سےمتعلق آگاہی دیتےہوئےٹیم کےہمراہ تصویرشیئرکی

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نےفلم رادھےکی شوٹنگ مکمل کرا دی۔ اس فلم کی مین کاسٹ میں سلمان خان اورجیکی شروف بھی شامل ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پردیشا پٹانی نےفلم کی شوٹنگ سےمتعلق آگاہی دیتےہوئےٹیم کےہمراہ تصویرشیئرکی اوران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بالی وڈ اداکارہ سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اپنی فلموں، ایکسرسائزاوردیگرکاموں کی وڈیوزاورتصاویراپنے مداحوں کےساتھ شیئرکرتی رہتی ہیں۔

کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد وقفےکےبعد فلم رادھےکی شوٹنگ کا آغازکچھ دن قبل کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کواس سال عید پرریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا کی پابندیوں اورشوٹنگ میں تاخیرکی وجہ سےایسا نہ ہوسکا۔ فلم مداحوں کےلئےکب سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی اس حوالےسےاب تک کوئی حتمی تاریخ سامنےنہیں آئی ہے۔

Back to top button