شوبز

اب یہ منال خان کوکس نےشادی کےلئےراضی کرلیا؟

معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کو اُن کےساتھی اداکاراحسن محسن اکرام نےپروپوزکردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کو اُن کےساتھی اداکاراحسن محسن اکرام نےپروپوزکردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منا ل خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ آنکھوں پر لگا کالا چشمہ اُن کی تصویر کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔ منال خان کی تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں اُن کے مداح اُن کے لیے تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں تو وہیں منال خان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے اداکارہ سے محبت کا اظہار کردیا۔ اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اس کے ساتھ ہی اداکارنے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

View this post on Instagram

✨✨

A post shared by Ahsan Mohsin Ikram (@ahsanmohsinikramofficial) on

اداکار احسن محسن کا منال خان سے اظہارِ محبت

احسن محسن کے اظہارِ محبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا ۔  دوسری جانب گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کے بارے میں کئی سوالات کیے تھے۔

 

 

Back to top button