شوبز

عتیقہ اوڈھو نےاداکاری کا سفرکہاں سےاورکب شروع کیا؟

ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتادیا کہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کب اورکیسے کیا تھا

پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتادیا کہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کب اورکیسے کیا تھا۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ 12 فروری 1958 کو کراچی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1989 میں بطور میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ شوبز میں بطور میک اپ آرٹسٹ قدم رکھنے کے 11 سال بعد 1991 میں انہوں نے پی ٹی وی پر انور مقصود کے ایک ڈرامے سے بطور اداکارہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

پی ٹی وی پر نشر کیا جانے والا انور مقصود کا لکھا ڈرامہ ’ستارہ اور مہر النساء‘ عتیقہ اوڈھو کی وجہ شہرت بنا، اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’عکس، تلاش، انگار وادی، تم ہی تو ہو، کرچیاں، آن، ہم سفر‘ اور دیگر مقبول ڈراموں نے بھی عتیقہ اوڈھو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ دوسری جانب فلموں کی بات کی جائے تو عتیقہ اوڈھو نے ’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘ اور ’ممی‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ وہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ میں بھی بے حد کامیاب رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میک اپ آرٹسٹ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو آج ایک ’اوڈھو کاسمیٹک‘ نامی کاسمیٹک کمپنی کی مالک ہیں۔ واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھونےاپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد تیسری شادی ثمرعلی خان سے کی ہے جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں۔

Back to top button