شوبز

جنت مرزا نے ٹک ٹاکرزکو خبردارکردیا

نمبر ون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا نےصارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے

پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا نےپاکستان میں ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کےبعد اپنےسوشل میڈیا پیغام میں ٹک ٹاکرزکوایک اہم مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتےپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگا دی گئی جس کےبعد سے ٹک ٹاک صارفین بہت پریشان ہیں کیونکہ متعدد ٹک ٹاکرزاس ایپ کےذریعے روزگارکما رہےتھےاوراب یوں اچانک اس کی پابندی کےبعد ٹاک ٹاکرزکی آمدنی کا ذریعہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این (VPN) نکالا ہے جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں لیکن پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے صارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس سے متعلق اپنے پیغامات جاری کرنے والی جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹک ٹاک صارفین کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وی پی این استعمال نہ کریں۔‘

جنت مرزا نے ٹک ٹاکرز کو کیا مشورہ دیا؟

جنت مرزا نےکہا کہ’اگرآپ وی پی این کےذریعےٹک ٹاک استعمال کریں گےتوآپ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہمیشہ کےلیےبند ہوجائےگا۔‘ خیا ل رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نےملک بھرمیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد سوشل میڈیا پردلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا۔ جنت مرزا نےانسٹاگرام پراپنی کچھ تصاویرپوسٹ کی تھیں جس میں اُنہوں نےپاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پرمنہ بنایا ہوا تھا۔

انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے جنت مرزا نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا تھا کہ پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کا فون آیا تھا کہ ٹک ٹاکرز نہیں رہے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا دُکھ آج کی ٹرولز نے پی لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگادی ہے۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

 

Back to top button