شوبز

گلوکارہ فرح انور کو خلع کی ڈگری جاری

فیملی کورٹ نے گلوکارہ فرح انور کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔ فیملی کورٹ کے جج وقارعادل مرزا نے گلوکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کی۔

فرح انور نے اپنے وکیل حامد مقبول بھٹی کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی تھی۔عدالت نے گلوکارہ فرح انور کے بیان قلمبند کرنے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی۔فرح انور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر انور حمید تشدد کرتا ہے اور ذہنی مریض بن چکا ہے، چھوٹی چھوٹی بات پر شوہر جھگڑا شروع کردیتا ہے اس لئے میں انور کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔

 

 

Back to top button