شوبز

شنیرا اکرم کا سی ویوکی صفائی پراظہارتشکر

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اورسماجی کارکن شنیرا اکرم سی ویوکی صفائی دیکھ کرخوش ہوگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اورسماجی کارکن شنیرا اکرم سی ویوکی صفائی دیکھ کرخوش ہوگئیں۔ سوشل میڈیا سائٹس پروسیم اکرم اوران کی اہلیہ نےمتعدد مرتبہ اپنےویڈیوپیغامات میں ساحل کی صفائی کےحوالےسےاپنی آوازبلند کی تھی۔  شنیرا کی جانب سے سی ویوپرگندگی کی طرف توجہ دلائےجانےکےبعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ شنیرا کی آواز پر کان دھرا گیا اور ساحل کی صفائی بھی کی گئی، صاف ساحل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب ساحل ایسا ہی صاف رہے گا۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔ سابق کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ  ’سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔‘

خیال رہے کہ شنیرا نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Back to top button