شوبز

سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے میں اہم پیش رفت؛ عفت عمر سمیت 4 ملزمان شامل تفتیش

 گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے سائبر کرائم ونگ نے 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا۔

سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیا ہے۔ جب کہ میشا شفیع کو تاحال سائبر کرائم ونگ نے نوٹس نہیں بھجوایا۔ ذرائع سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہیں۔

دوسری جانب شامل تفتیش چاروں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیے۔ اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔واضح رہے کہ فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم اور ان کی کردار کشی کرنے پر میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد پرگزشتہ ماہ مقدمہ درج کیا تھا۔

Back to top button