شوبز

اداکارہ میرا پہلی بار حیدرآباد میں جلوے بکھیریں گی

اداکارہ میرا پہلی بار حیدرآباد میں جلوے بکھیریں گی۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میرا اور معروف آرگنائزر سلیم گڈو کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔میرا کو پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹریبیوٹ 6 نومبر 2020 کو پیش کیا جائے گا۔ اس بارے میں میرا کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی حیدرآباد میں شو نہیں کیا تھا، بہت دنوں سے محبتوں اور پیار کرنے والوں کے شہر حیدرآباد میں شو کرنے کی خواہش تھی جو 6 نومبر کو پوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دعوت پر وادئ مہران کے شہر حیدرآباد آرہی ہوں، ویسے تو پاکستان کے سارے شہر میرے اپنے ہیں، مجھےسب سے پیار ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ کی دھرتی سے محبت کی خوشبو آتی ہے، اجرک کا رنگ مجھے بہت پسند ہے۔

Back to top button