شوبز

"پاکسان سے باہر جاتے ہی آپ لوگوں کی حیا کیوں مر جاتی ہے” کومل عزیز سخت سوال سے پریشان

اداکارہ کومل عزیز خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے جس پر خواتین انہیں بہت پسند کررہی ہیں۔

کومل عزیز آج کل بیرون ملک سیر و تفریح میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں ۔

کومل عزیز کی جانب سے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں اُن کا بتانا تھا کہ وہ اس وقت ترکی کے شہر بوڈرم میں موجود ہیں، کومل عزیز کے پیچھے بوڈرم دریا بھی نظر آ ر ہا ہے۔کومل عزیز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج اُن کے لباس اور بوڈرم دریا کا رنگ ایک جیسا نظر آ رہا ہے،‘ کومل عزیز کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے جہاں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آئے وہیں کئی تنقیدی اور نفرت انگیز کمنٹ بھی آئے ۔

View this post on Instagram

The bodrum sea and my dress matched today 💁🏻‍♀️

A post shared by Komal Aziz Khan (@komalazizkhan.official) on

کومل عزیز کی تصویر پر ایک صارف کا تنقید کرتے ہوئے کمنٹ کیا گیا کہ ’ پاکستان سے باہر جاتے ہی حیا اِن کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے، یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کیوں۔‘

اس تبصرے پر کومل کی جانب سے بھی رد عمل دیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کیوں کہ وہ باہر ملکوں میں محفوظ محسوس کرتی ہیں، وہ جو چاہے پہنتی ہیں اور جہاں چاہے اکیلے گھومتی ہیں، باہر  آپ جیسے لوگ کم پائے جاتے ہیں جو دوسروں پر تنقید یا نفرت کریں، ایسے افراد جو مذہب کا غلط استعمال کر کے نفرت پھیلاتے ہیں۔‘

Back to top button