شوبز

"خبردار اگر کسی نے سانولی رنگت اور موٹے افراد کا مذاق اڑایا تو۔۔۔۔”آمنہ الیاس

 اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کا مذاق اُڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی ہمیشہ تذلیل کی جاتی ہے، وہ جہاں جاتے ہیں اُن کا مذاق اُڑایا جاتا ہے اور اُن کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایسے افراد جو اپنے سانولے رنگ اور موٹے جسم کو شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں، ہمیشہ اُن کے لیے آواز بلند کرتی نظر آئی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے سانولی رنگت اور موٹے افراد کا مذاق اُڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں۔۔اتنی دیر میں کمرے کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون آمنہ سے کہتی ہیں کہ ’آمنہ کوئی آیا ہے‘ جس پر وہ پوچھتی ہیں کہ ’کون آیا ہے امی؟‘

جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ ’وہی کالا موٹا سا تیرا دوست۔‘

Back to top button