شوبز

کورونا کا شکار علیزے گبول بیماری اور تنہائی سے تنگ

ٹاپ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کورونا کے ساتھ ساتھ تنہائی سے تنگ آگئی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

علیزے گبول نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے اور میرے لیے یہ تجربہ خوش گوار نہیں رہا لیکن الحمد للہ مداحوں کی دُعاؤں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

Back to top button