شوبز

فواد خان کی "ہیٹ ٹرک” پر عدنان صدیقی کی مبارکباد

اداکار عدنا ن صدیقی نے اداکار فواد خان کے تیسرے بچے کی پیدائش پر اُنہیں مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پرعدنان صدیقی نے فواد خان اور اُن کی اہلیہ صدف کو تیسرے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہم سب کے لیے بہت بڑا خوشی کا موقع ہے۔‘عدنان صدیقی نے فواد خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ہاں بچے کی پیدائش اُمید اور اللّہ تعالیٰ کی آپ پر رحمت اور نعمتوں کی علامت ہے۔‘

اداکار نے فواد خان اور اُن کی اہلیہ کو ایک بار پھر والدین بننے پر دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچہ آپ کی زندگی محبت اور خوشیوں سے بھر دے۔‘

Back to top button