شوبز

"مجھے کیا پتہ تھا کہ پاکستانی میرے ساتھ یہ سلوک کریں گے”۔۔۔ جنت مرزا

 جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا۔

انسٹاگرام پر اسٹوری میں جنت مرزا نے لکھا کہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اُس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اُسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ ’لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اُسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر اُسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔‘

Back to top button