شوبز

’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ہلچل مچادی

اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کو اپنے سحر میں
جکڑ لیا ہے۔ 

شائقین فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور یوٹیوب پر ’قائداعظم زندہ باد‘ کا ٹیزر شیئر کیا گیا۔قائداعظم زندہ باد کے ٹیزر میں فہد مصطفی پولیس والے غنڈے ’’گلاب‘‘ بنے ہیں جس کے ڈولے ، ٹشن، ایکشن، مونچھیں ، ہیئر اسٹائل اور وردی نے دبنگ ،راوڈی ، سنگھم اور سمبا کوبھی چیلنج دے دیا ہے ۔ٹیزر میں ہوائی جہاز اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کو بھی اڑتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

Back to top button