شوبز

مرحوم بیٹی کی سالگرہ پر محسن عباس نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

اداکار محسن عباس حیدر نے مرحوم بیٹی ماھوین عباس حیدر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر جذباتی ویڈیو پوسٹ کردی۔

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ ایکٹ منٹ 39 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھی شہزادی کو گود میں اٹھائے پیار کررہے ہیں، انہوں نے ماھوین کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو وینو‘۔

https://www.instagram.com/p/CGx2A4mgyFJ/

مداحوں کی جانب سے اداکار کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، مداح محسن عباس حیدر کو صبر کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ ننھی پری کو سالگرہ کی مبارک باد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

Back to top button