شوبز

گلوکار حارث ہارون کا نیا گانا ”مہرما“ ریلیز کر دیا گیا

گلوکاری کے میدان میں تیزی سے ابھرتے ہوئے گلوکار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر حارث ہارون نے دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنا تازہ ترین گانا ”مہرما“ ریلیز کر دیا ہے جس کے ساتھ دل کو چھو جانے والی میوزک ویڈیو بھی شامل ہے۔

مہرما ایک پر سکون اور عشق آمیز منزل اور لطیف سر اور تالوں کا امتزاج ہے جو کہ اپنے سننے واکوں کو تھرکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
حارث ہارون کا یہ گانا شاعری کے اعتبار سے انفرادیت کا حامل ہے اور ان لوگوں کیلئے خاص تحفہ ہے جو کہ محبت کے جذبات کو اظہار کا روپ دینا پسند کرتے ہیں یہ گانا ایک ایسی دنیا تخلیق کرتا ہے جو پہلے ہی پیار کے گانوں اور نظموں سے بھری پڑی ہو یہ گانا ایک طرح کا تحفہ اور خراج تحسین ہے محبت کی اس دنیا کیلئے جہاں ہر وہ کام پہلے سے کہا اور کیا جا چکا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی کو فالو کیا گیا ہے جس کو اس کی خوشی اور راحت دونوں ہی چیزیں کاغذ کی بنائی ہوئی چیزوں میں ملتی ہیں اور ان چیزوں سے اس کی گہری دلچسپی یا لگاؤ و جذبات کی حد تک ہے۔ جبکہ ارد گرد رہنے والے اس کے جذبات اور ان کے پیچھے وجوہات سے بے خبر ہیں اور بالاخر وہ ان سب کو چھوڑنے پر مجبور کی جاتی ہے۔
حارث ہارون ایک نئے ابھرتے ہوئے گلوکار، نغمہ نگار اور میوزک پروڈیوسر ہیں جن کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے انہوں نے برکلی کالج آف میوزک بوسٹن سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ہی لاہور میں اسٹوڈیو قائم کیا اور دیگر فنکاروں کے ساتھ مل کر نغمہ نگاری اور موسیقی ترتیب دیتے رہے ہیں ان کے فن تخلیق میں پتلی تماشا، ساتھی رے، تیز گام سمیت دیگر نمبرز شامل ہیں۔ ان کے تخلیق کردہ یہ شاہکار نشر کئے جا چکے ہیں اور شائقین میں داد و تحسین و پذیرائی کا باعث بن چکے ہیں اس کے علاوہ حارث ہارون کے کئے ہوئے کام کی فہرست میں اوریجنل اور کور ٹیونز کی لائیو پرفارمنس بھی شامل ہے یاد رہے کہ ان کا بینڈ and thee riot house HH پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے سیزن فور میں پاکستان کے 700 بینڈز میں سر فہرست بھی رہ چکا ہے۔

Back to top button