شوبز

اداکار امیر گیلانی بھی کورونا کا شکار؛پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

 ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت پانے والے اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے۔

امیر گیلانی نے انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو پتا ہے کہ ہم خود کو قرنطینہ کب کرتے ہیں ؟ یہ تب ہی کرتے ہیں جب کورونا کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور میرا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث میں سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہوں اس لیے میں خود کو اپنے کمرے میں قرنطینہ کر رہا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت میرے لیے اور میری فیملی کے لیے مشکل ترین ہے لیکن پھر بھی مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی سے قبل عثمان مختار، گلوکار جواد احمد،علیزے گبول اور صحیفہ جبار بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Back to top button