شوبز

جوبائیڈن یا ٹرمپ؟ مہوش حیات بھی امریکی الیکشن میں کود پڑیں

اداکارہ مہوش حیات نے امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتخابات کے نتیجے میں امریکا بدامنی کا شکار ہوسکتا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے باعث کئی شہروں میں بدامنی کے امکانا ت موجود ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ صرف ہم ہی نہیں جس کی ’’دلچسپ‘‘ انتخابات پر اجارہ داری ہو، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ میں آتی ہے اور اگلے چار سال تک امریکا کی صدارت کون سنبھالتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ دوستوں کے ذریعے میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ امریکا کے بہت سے اہم شہر بند ہورہے ہیں، جبکہ امریکا میں افرا تفری کا خطرہ نظر آرہا ہے۔

Back to top button