شوبز

کورونا کا شکار عثمان مختار کی طبیعت بہتر ہونے لگی

اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ اُن کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے او ر وہ ہر گُزرتے دن کے ساتھ مضبوط بھی ہو رہے ہیں۔

عثمان مختار نے اس مشکل گھڑی میں اُن کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے مختلف پیغامات بھیجنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔۔

عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحو ں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں نے تھوڑا وقت نکالا تاکہ میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرسکوں جنہوں نے میرے مشکل وقت میں مجھے ہمت دینے کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے اور اُس کے ساتھ ہی مجھے مثبت رہنے کی تلقین بھی کی۔‘

اداکار نے کہا کہ ’میر ے اُن تمام چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے اپنا پیار دِکھایا۔‘

Back to top button