شوبز

گانا تباہ کرنے پر علی عظمت کا بھارت کو کرارا جواب

بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے میوزیکل بینڈ جنون کے گانے ’سیونی‘ کا انتہائی بُرا ریمیک بنانے پر گلوکار علی عظمت نے جنون کے ’سیونی ‘ کی ویڈیو شیئر کرکے بھارتیوں کو کرارا جواب دے دیا۔

انسٹاگرام پر جنون بینڈ کے رکن و گلوکار علی عظمت نے ماضی کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار سمیت پورا جنون بینڈ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے گانا ’سیونی‘ گنگناتا نظر آرہا ہے۔علی عظمت نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو اُن مداحوں کے لیے ہے جنہوں نے سیونی کو مقبول کیا اور جو آج بھی سیونی سے محبت کرتے ہیں۔‘

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ’سیونی‘ کا انتہائی بُرا ریمیک بنانے پر جنون بینڈ کو بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

Back to top button