شوبز

صحیفہ جبار خٹک نے اداکاری چھوڑ کر کاروبار شروع کر دیا

معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنا ذاتی فیشن برانڈ متعارف کرا دیا ہے۔

صحیفہ جبار نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین کے اشتراک سے چند روز پہلے Evervanna کے نام سے برانڈ متعارف کرایا ہے۔

اداکارہ نے اپنے برانڈ کے لئے شوٹ  بھی شوہر کےساتھ کرایا ہے۔

یاد رہے کہ صحیفہ جبار خٹک ان دنوں کورونا کا شکار ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ نے کاروباری مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

Back to top button