شوبز

ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا جاپان سےکیا سیکھ کرآئیں؟

نمبرون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کا کہنا ہےکہ وہ جاپان سےمختلف تجربات لیکرپاکستان آرہی ہیں

ایک کروڑسےزائد مداحوں کےدلوں میں گھرکرنےوالی پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کا کہنا ہےکہ وہ جاپان سےمختلف تجربات لیکرپاکستان آرہی ہیں۔ ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرایک کروڑسےزائد فالوورزرکھنےوالی جنت مرزا نےحال ہی میں اپنےٹک ٹاک اکاؤنٹ پرنئی ویڈیوپوسٹ کی ہےجس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر(کچرا اورمٹی اُٹھانےوالی مشین) چلاتی نظرآرہی ہیں۔

جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں، جنت مرزا

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا نے سفید رنگ کا پشتون لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سُرخ، نارنجی اور سبز سمیت دیگر رنگوں سے کڑھائی ہوئی ہے۔ جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں۔‘

جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں، جنت مرزا

اس کےعلاوہ تین دن قبل بھی جنت مرزا نےٹک ٹک پراپنی ایک ویڈیوپوسٹ کی ہےجس میں وہ سفید اورسُرخ رنگ کےلباس میں ملبوس تھیں۔

جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں، جنت مرزا

جنت مرزا نے ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں پاکستان آرہی ہوں۔‘ خیال رہے کہ جاپان میں مقیم جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکرہیں جن کے ٹک ٹاک پرایک کروڑ سے زائد اورانسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورزہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

Back to top button