شوبز

"ماہ نور کی الفلاح تھیٹر میں واپسی”۔۔۔۔ نیا ڈرامہ شروع

اداکارہ ماہ نور کا نیا ڈرامہ آج 6 نومبر سے لاہور کے مشہور تھیٹر الفلاح میں شروع ہوگا جس کے پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں۔

شائقین دو سال بعد الفلاح تھیٹر میں ماہ نور کی پرفارمنس دیکھ سکیں گے کیونکہ اس دوران انہوں نے اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر کام نہیں کیا البتہ شوبز میں دوبارہ واپسی پر انہیں شاندار انداز میں ویلکم کیا گیا ہے۔آج سے شروع ہونے والے ڈرامے کا نام ” لگی گئی جے” رکھا گیا ہے جس میں ملک کے نامور فنکار بھی کام کررہے ہیں۔

اس ڈرامے کے رائٹر سید راحیل شاہ وارثی جب کہ کاسٹ میں خوشبو،نگار چوہدری،مناہل خان،طارق ٹیڈی،امانت چن ،سردار کمال،افتخار ٹھاکر،عابد چارلی اور ساجن عباس نمایاں ہیں۔

اس بارے میں ماہ نور کا کہنا ہے کہ میں ایک نئے جذبے سے کام کررہی ہوں اور تمام لوگوں کی مشکور ہوں جو میرا کام پہلے کی طرح پسند کر رہے ہیں۔

Back to top button