شوبز

"پھٹے دیندے چک پنجابی”۔۔۔احمد علی بٹ کی انٹرنیشنل فلم میں انٹری

اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس پنجابی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس برطانوی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ میں کام کریں گے۔ احمد علی بٹ کی یہ پہلی انٹرنیشنل فلم ہے، جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔احمد علی بٹ نے ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج برطانیہ میں بین الاقوامی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لیے شوٹنگ کررہا ہوں، اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Back to top button