شوبز

"شیلٹر ہوم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ”۔۔۔۔ اداکارہ میرا کا ایک اور فراڈ منظر عام پر

اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر سامنے آگیا جس نے اداکارہ پر سنگین الزام عائد کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ پہلے جب پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ملک کے تمام  شعبوں میں معاشی بحران آیا ہوا تھا اس وقت فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر شوکت علی عرف لاڈا کو مالک مکان نے گھر سے نکال دیا تھا جسے بعد ازاں اداکارہ میرا نے اپنے ڈیفنس میں واقع گھر میں پناہ دی اور لاڈا کے نام پر اپنے دوستوں سے بے پناہ رقم بھی اکٹھی کی تاہم اب لاڈا نے الزام لگایا ہے کہ میرا نے ان کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ شیلٹر ہوم کے نام پر وہ فراڈ کررہی تھی۔

اس بارے میں کوریوگرافر لاڈا کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے، بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر میرا اپنا اکائونٹ نمبر لکھواتی تھی،مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا، اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز تھا۔لاڈا کا مزید کہنا تھا کہ  میرا نے میری کوئی مالی مدد نہیں بلکہ میرے بچوں کے نام پر فراڈ کرکے ساری رقم خود ہڑپ کرلی۔

اس بارے میں تا حال میرا کا موقف سامنے نہیں آیا۔

Back to top button