شوبز

کبریٰ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز؛نامور اداکار بھی پہلی بار سلور سکرین پر

اداکارہ کبریٰ خان کی فلم "ابھی” کا پہلا سپیل مکمل ہوگیا ہے جس کی شوٹنگ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔

اس فلم میں کبریٰ خان کے مقابل گوہر ممتاز نظر آئیں گے جو اس فلم کے رائٹر بھی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر اسد ممتاز جب کہ کاسٹ میں آصف رضا میر،یاسرہ رضوی، حنا بیات،سلیم شیخ،عثمان پیرزادہ،محمود اسلم اور محمد احتشام الدین شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گوہر ممتاز نہ صرف فلم میں کام کررہے ہیں بلکہ انہوں نے میوزک بھی کمپوز کیا ہے ۔ فلم کے گانے راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔ فلم کی کوریوگرافی کے لئے نگاہ حسین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

گوہر ممتاز نے اس سلسلہ میں بتایا کہ وہ جلد ہی میڈیا کو تمام آفیشل تفصیلات فراہم کریں گے۔

Back to top button