شوبز

"اداکاری کے بعد کاروبار بھی”۔۔۔ نعمان اعجاز نے کینیڈا میں ریسٹورنٹ کھول لیا

اداکار نعمان اعجاز نے کینیڈا میں ’ لاراچی از نعمان اعجاز‘ کے نام سے اپنے ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا۔

 نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب کی کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹ ان کا پہلا کاروباری منصوبہ ہے۔

ریستوراں کی گرینڈ اوپن تقریب میں نعمان اعجاز کی اہلیہ اور ان کے تین بیٹے بھی موجود تھے۔بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنوں کو وقت دیا کریں۔

Back to top button