شوبز

اسرا بلگیچ نےایک بارپھرترکی سمیت دنیا بھرمیں دھوم مچادی

حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنےوالی اداکارہ اسرا بلگیچ ترک میگزین کے کورفوٹوکی زینت بن گئیں

ترکی کےمشہورڈرامہ سیریزارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنےوالی اداکارہ اسرا بلگیچ ترک میگزین کے کورفوٹوکی زینت بن گئیں۔ اسرا بلگیچ نےفوٹوزاینڈ ویڈیوزشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک میگزین کےسرورق کی تصویرشیئرکی ہے، جس میں انہیں مغربی لباس پہنےدیکھا جاسکتا ہے۔ حلیمہ سلطان کی تصویرمیگزین کےکور پیج پرانتہائی دلکش لگ رہی ہے،جسےمداحوں کی جانب سےبھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اسرا کی تصویرمیگزین کے سرورق پردیکھ کران کےمداح بھی خوش نظرآرہے ہیں اوراپنے دلچسپ تبصروں سے حلیمہ سلطان کو خوب سراہ رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CHVR5weDhPs/?utm_source=ig_embed

 

واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نشر ہونے کے بعد ڈرامے کے اداکاروں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور پاکستان کے عوام اسرا بلگیچ سمیت ارطغرل کے دیگر اداکاروں کے فین ہوگئے ہیں۔  پاکستانی اداکار عمران عباس بھی گزشتہ دنوں ترکی کا دورہ کر کے آئے ہیں، جہاں ان کی ملاقات ارطغرل کے اداکار عالیار بے ’جیم اوچان‘ سے ہوئی اور جیم اوچان نے بھی پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Back to top button