شوبز

ڈاکٹرہما میر نےخودکوبطورگلوکارہ متعارف کرادیا

اداکارہ اورمتعدد کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹرہما میرنےاپنی سالگرہ کےموقع پرخودکوبطورگلوکارہ متعارف کرادیا

معروف اداکارہ اورمتعدد کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹرہما میرنےاپنی سالگرہ کےموقع پرخودکوبطورگلوکارہ متعارف کرادیا۔ انہوں نےموسیقی کے ناموراستاد محمود علی خان کی شاگردی اختیارکی اورماضی کی پاکستانی فلم ارمان کا سدا بہارگیت،اکیلےنہ جانا گایا جسےبےحد پسند کیا گیا۔ اس موقع پرآرٹس کونسل کےسربراہ احمد شاہ،جنرل سیکریٹری پروفیسراعجاز فاروقی اورگورننگ باڈی کےدیگراراکین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرہما میرنےتالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پرڈاکٹرہما میرکا کہنا تھا کہ میں نےفنون کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا اظہارکیا۔ اداکاری اورکمپیئرنگ کےبعد بطورلکھاری تین چارکتابیں شائع کیں،اوراب گائیکی کےمیدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ امید ہےمداح میری گائیکی کوبھی پسند کریں گے۔

Back to top button