شوبز

40 سال بعد چین میں پاکستانی فلم کی نمائش

 مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پاک فضائیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کو چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب میں دھوم مچانے والی ’پرواز ہے جنون‘ کا گزشتہ روز چین میں شاندار پریمیئر ہوا۔’پرواز ہے جنون‘ چین میں چالیس سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔  فلم پورے چین میں کمرشل بنیادوں پر نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پرواز ہے جنون سعودی عرب میں بھی کمرشل بنیادوں پر ریلیز کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی فلم  ’پرواز ہے جنون‘  نے دفاع وطن کے موضوع پر اب تک بنائی گئی تمام فلموں میں سے منفرد فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Back to top button