شوبز

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کا "لوک ورثہ” کا دورہ

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ ہماری دھرتی کی خوشبو قدرت کا عظیم تحفہ ہے جیسے دُ نیا کے کونے کونے تک پھیلانے کے لئے الحمرا ء آرٹس کونسل سمیت پاکستان بھر کے ادبی و ثقافتی ادارے اپنی اپنی سطح پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں

ہم تہذیبی طور پر عالم میں ادب،فنون،سائنس،فلسفہ،تحقیق،تاریخ اور تمدن میں اپنا ایک منفرد شناخت اور الگ پہچان رکھتے ہیں،ہماری کئی نسلوں نے مٹی کی اس خوشبو کے اضافہ میں اپنا حصہ ڈالا ہے،ہم بھی اس حوالے سے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوک ورثہ،اسلام آباد میں سیکرٹری کلچر سندھ اکبر لغاری، ڈی جی پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ طلحہ علی کے ساتھ اپنی الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ الحمرا فنون کی ترویج و ترقی میں نئی راہیں تلاش کر رہا ہے جس کے لئے ملک بھر کے ادیبوں،دانشوروں اور ثقافتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے 15رکنی وفد کے ہمراہ لوک ورثہ کی دعوت پر یہ دورہ کیا جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ طلحہ علی نے انکا پرتپاک استقبال کیا جس پر ثمن رائے نے انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی نغموں،رقص،ہنر مندوں کے فن پارے،ملبوسات،ہاتھ سے بنی اشیاء ایک جگہ جمع کرنا قابل فخر ہے،لوک ورثہ کی کاوشیں ملکی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم ثابت ہونگی،الحمرا ء کی ثقافتی سرگرمیاں بین الاقومی معیار کی ہیں،لوک ورثہ سمیت تمام ادبی و ثقافتی ادارے اہم خدمات ادا کر رہے ہیں۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈ پٹی ڈائریکٹر آکارئیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل سمیت دیگر افسران شامل تھے۔

Back to top button