شوبز

وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ کی تعارفی تقریب میں معروف شخصیات کی شرکت

وارث بیگ کے صاحبزادے گلوکار عمار بیگ کی تعارفی تقریب میں فنکاروں کا میلہ لگ گیا۔ 

تقریب میں گورنر پنجاب، سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد، فلموں کے ہیرو معمر رانا ریمبو، صاحبہ سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب نے فلم انڈسٹری کے شاندار ماضی کی تقریبات کی یادیں تازہ کردیں، تمام شخصیات نے گلوکار وارث بیگ کو مبارکباد پیش کیں۔

اس موقع پر نوجوان گلوکار عمار بیگ نے اُردو، انگریزی، فارسی ہندی سمیت مختلف زبانوں میں گیت اور غزلیں پیش کیں۔

اس موقع پر عمار بیگ کی پرفارمنس پر مبنی شو ریل بھی دکھائی گئی، گلوکار وارث بیگ اور عمار بیگ نے ایک پرشین گیت ایک ساتھ مل کر گایا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

Back to top button