شوبز

"ایک بار پھر”۔۔۔ثنا فخر اور نیلم منیر "قیامت” لانے کے لئے تیار

اداکارہ ثنا فخر کی نئی ڈرامہ سیریل ” قیامت ” تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جسے جلد ہی نشر کیا جائے گا۔

سیریل کی خاص بات یہ ہے اس میں ناظرین ایک بار پھر ثنا فخر اور نیلم منیر کو ساتھ  دیکھ سکیں گے جو اس سے پہلے پروڈیوسر حسن ضیا کی فلم "رانگ نمبر2” میں بھی اکٹھے کام کرچکی ہیں۔ اس پراجیکٹ کا سیونتھ سکائی پروڈیوس کررہا ہے جس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں جب کہ اسے جیو ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔سیریل کے ڈائریکٹر علی فیضان ہیں۔

” قیامت” کی رائٹر ثروت نزیر ہیں جس کی کاسٹ میں احسن خان،امر خان ،ہارون شبیر اور صبا فیصل سمیت بہت سے دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

اس بارے میں ثنا فخر کا کہنا ہے کہ ان کا کردار ناظرین کے لئے سرپرائز ہے جسے وہ ضرور پسند کریں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے ثنا فخر شوبز کے تمام شعبوں میں نہایت کامیابی سے کام کررہی ہیں۔

Back to top button