شوبز

بی جے پی کارکن کو احد رضا میر کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے سرگرم کارکن وکرانت راجپوت نے ٹوئٹر پر پاکستانی اداکار احد رضا میر کی تصویر شیئر کر کے ان کے مداحوں سے اپنا مذاق بنوالیا۔

وکرانت نے ٹوئٹر پر احد رضا میر کی وردی میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیلم ویلی میں بھارتی فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان کیپٹن صابر خان مارا گیا ہے۔‘ تاہم ان کا یہ ٹوئٹ ہی ان کو مہنگا پڑگیا۔

وکرانت کے ٹوئٹ میں منسلک تصویر کسی پاک فوج کے جوان کی نہیں بلکہ پاکستانی اداکار احد رضا میر کی ہے، جو ان کے مشہور ڈرامے ’عہد وفا‘ سے لی گئی ہے۔وکرانت نے تو یہ ٹوئٹ کردیا تاہم احد رضا میر کے مداح نے بی جے پی کارکن کی کلاس لے لی اور کچھ صارفین اُن کے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔پاکستانی صارفین وکرانت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ آپ ٹوئٹ کرنے سے پہلے کم از کم سرچ انجن کا ہی استعمال کرلیں۔

طیب عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کے فوج ڈراموں اور فلموں میں ہی پاک فوج کے جوانوں کو مار سکتی ہے، اصل میں ایسا کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔‘

Back to top button