شوبز

مداح تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی تصویرپرٹوٹ پڑے

تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی تصویرپرچند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ کےقریب لائکس آگئے

دُنیا بھرمیں مقبول ہونےوالی شہرہ آفاق تُرک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردارنبھانےوالی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی تصویرپرچند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ کےقریب لائکس آگئے۔ ’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اورصاف دل حلیمہ سلطان کا کردارنبھا کرلاکھوں لوگوں کےدلوں میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانےوالی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی نئی تصویرپوسٹ کی ہے۔ اسرا بیلگیچ کی مذکورہ تصویربظاہرتو بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اُن کی ہرنی جیسی خوبصورت آنکھیں اس بے رنگ تصویرکوبھی دلکش بنا رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CHk6ITwjOM8/

ترک اداکارہ نےتصویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں صرف سیاہ رنگ کا دل والا ایموجی بنایا۔ انسٹاگرام پرتصویرشیئرکرتےہوئےاسرا بیلگیچ نے کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن اِس کےباوجود بھی مداحوں کی جانب سےاُن کی اس تصویرکوخوب پسند کیا جارہا ہے۔ اسرا بیلگیچ نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پراپنی نئی تصویرپوسٹ کی ہےجسےاب تک 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔ خیال رہےکہ ان دنوں ترکی میں اسرا بلگیچ کا ڈرامہ ’رامو‘ نشرکیا جا رہا ہے،’رامو‘ جرائم پرمبنی ڈرامہ ہے جس میں اسرا بیلگیچ ایک ’بولڈ اورماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Back to top button