شوبز

معروف رائٹر ابن آس "ہیٹ اسٹوری” کے عنوان سے فلم بنائیں گے

معروف رائٹر ابن آس نے اپنی فلم”ہیٹ اسٹوری” کا آغاز کردیا ہے جس کی ڈائریکشن وہ خود دیں گے جن کے ساتھ عمران امو بھی شامل ہیں۔

اس بارے میں ابن آس نے بتایا کہ اس فلم کا اسکرپٹ،اسکرین پلے اور مکالمے میں نے لکھے ہیں۔یہ چھوٹے بجٹ کی فلم ہے لیکن اس میں وہ تمام چیزیں شامل ہوں گی جو سلور سکرین کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ جلد ہی فائنل کر لی جائے گی۔

” ہیٹ اسٹوری ” میٹرو لائیو موویز اور سلور جوبلی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی۔

Back to top button