شوبز

یاسر حسین نے ڈائریکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

اداکاریاسر حسین نے اداکاری کے بعد ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ہدایت کاری میں ڈیبیو کا اعلان یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرکے کیا جس کے مطابق یاسر حسین نے ہدایتکاری میں ڈیبیو حارث جرال کے نئے گانے ’’ڈوری’’ نامی پراجیکٹ سے کیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CHkvHT5j7CF/

گانے کو پروڈیوس خواجہ جواد نے کیا ہے جب کہ اس کے لیرکس خرم آفاق نے ترتیب دیئے ہیں، ڈوری نامی پراجیکٹ کو ایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

Back to top button