شوبز

فلم ڈائریکٹر اقبال کاشمیری سپردِ خاک

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری کو سپردِ خاک کردیا گیا۔

اقبال کاشمیری کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اُن کی لاہور کے بدھو کا آوا قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اقبال کاشمیری گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

نماز جنازہ میں اداکار اچھی خاں،پرویز کلیم اور الطاف حسین سمیت فلمی صنعت سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Back to top button