شوبز

"دہلی گیٹ” کی شوٹنگ مکمل۔۔۔ سوزیں خان آئٹم گرل بن گئی

ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلم "دہلی گیٹ” کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

فلم کی اختتامی شوٹنگ گزشتہ دنوں برکی روڈ پر واقع شادی ہال میں کی گئی جہاں آئٹم سانگ پکچرائز کیا گیا جس کے لئے معروف ماڈل سوزین خان کا انتخاب کیا گیا تھا جن کے ہمراہ شفقت چیمہ اور شمعون عباسی سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے۔

اس موقع پر سید نور اور انور کمال پاشا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

سوزین خان کا کہنا تھا کہ آئٹم سانگ پر بہت محنت کی گئی ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے علاوہ اب فلموں میں باقاعدگی سے کام کررہی ہوں۔

Back to top button