شوبز

” بیٹی ماں کے نقش قدم پر”۔۔۔ میرا انصاری نے دوسری شادی کر لی

اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

نیویارک میں شادی کرنے والی میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اوراپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔

تصویروں کے کیپشن میں میرا نے قرآن شریف کی آیت ’بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ تحریر کی۔

یاد رہے کہ پہلی شادی سے میرا انصاری کے دو بچے ہیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

بشریٰ انصاری کی ڈائریکٹر اقبال حسین سے شادی کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔

Back to top button