شوبز

اداکار ماجد جہانگیر فالج کی وجہ سے شدید علیل

پاکستان ٹیلی ویژن کی مزاحیہ ڈرامہ سیریز ‘ففٹی ففٹی’ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینئر اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے۔

‘ففٹی ففٹی’ سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکار ی اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کراچی میں اپنی ہی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا ہے  اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Back to top button