شوبز

ماجد جہانگیر کی حالت تشویشناک،پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

سینئر اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے، فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا اداکار کو بحریہ ٹاؤن اسپتال لاہور کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجد جہانگیر کی حالت تسلی بخش نہیں، اہل خانہ نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یادرہے کہ سینئر اداکار ماجد جہانگیر نے مقبول ترین مزاحیہ ڈراما سیریل ففٹی ففٹی سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ناظرین کو خوب ہنسایا ہے۔

Back to top button