شوبز

سارہ خان نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی

اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر انسٹاگرام پر دی۔ انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی  جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کررہے ہیں اور ویڈیو کے ساتھ سارہ نے کیپشن لکھا ’’میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں‘‘۔

https://www.instagram.com/p/CHryqpTgTst/

سارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد جہاں ان کے مداح حیران ہوئے وہیں ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور  کمنٹ میں لکھا’’کیا‘‘ ؟

Back to top button