شوبز

شیر میانداد کو گولیاں مارکر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

معروف قوال شیر میانداد اور ان کے بیٹے کو دوران واردات گولیاں مارکر زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پیپلز کالونی عبدالخالق کے مطابق معروف قوال شیر میانداد 22 اکتوبر کی رات ایک قوالی کے پروگرام سے واپس جا رہے تھے کہ گٹ والا کے قریب ملزم اویس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ان سے دو لاکھ روپے لوٹنے کے دوران فائرنگ کر دی تھی۔

فائرنگ  سے شیر میانداد اور انکا بیٹا زخمی ہو گئےتھے جبکہ ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Back to top button