شوبز

"تمہیں ایسی جگہ غائب کراؤں گی کہ۔۔۔۔۔۔” وینا ملک کی اسد خٹک کو ایک اور دھمکی

 اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ وینا نے انہیں سنگین قسم کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں غائب کرا دوں گی۔

سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں میرے بچوں کے ساتھ نامعلوم افراد رہتے تھے اور میرے بچوں کو غیر قانونی طورپر پاکستان کیسے بھیجا گیا، جلد پنڈورا باکس کھولوں گا۔

 وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں سے ملاقات کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور گزشتہ دنوں بھی اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ پر الزامات لگائے تھے۔

اسد خٹک نے وینا ملک پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کا الزام  عائد کیا اور سابقہ اہلیہ کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔اسد خٹک نے اداکارہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ بھی ٹوئٹ کی تھی جس میں وہ سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مغلظات بھی دے رہی ہیں۔

Back to top button