شوبز

"بزدار صاحب کچھ خدا کا خوف کریں”،،، شان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام اہم پیغام

 اداکار شان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے درخواست کی ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔

شان نے ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں ہونے والی تاخیر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ آلودگی اور ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے۔ عوام آپ سے سوال کرتی ہے آخر یہ تاخیر کیوں؟

ایک اور ٹوئٹ میں شان نے کہا لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔ ہماری امید ہماری ترجیح تھی لہذا انتخابات کے وقت ہم نے اپنی امید کو ترجیح دی اور مجھے امید ہے کہ ہم عوام  بھی آپ کی پہلی ترجیح ہیں۔

Back to top button