شوبز

’ارطغرل غازی‘ کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا

 ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اب ایک اور ترکش ڈرامہ ’’یونس ایمرے/امرہ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر بہت جلد پی ٹی وی پرپیش کیا جائے گا۔

رواں برس اپریل میں رمضان المبارک میں ترکی کا مشہورڈرامہ ’’دیریلش ارطغرل‘‘ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پی ٹی وی پرپیش کیا گیا جس نے مقبولیت کے وہ ریکارڈ توڑے جسے دیکھ کر ترک فنکار بھی حیران رہ گئے۔

اب ایک اورترک ڈرامہ ’’یونس ایمرے/امرہ‘‘ بہت جلد پی ٹی وی پرپیش کیا جائے گا۔ رواں برس مئی میں اس ڈرامے کے بارے میں سینیٹر فیصل جاوید نے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامے ’’یونس ایمرے‘‘ کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کی ہدایت کی ہے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام خاص کر نوجوان یہ ڈرامہ دیکھیں۔

Back to top button